Skip to main content

فریڈونیا سے دلی تہنیت

ہم فریڈونیا نیویارک کی اسٹیٹ یونیورسٹی میں دلچسپی کے لۓ آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. آج کا دور کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کرنے کا بہت اچھا وقت ہے

کمپیوٹر سائنس کے علاوہ، فریڈونیا کاروبار، سائنس اور لبرل آرٹس میں شاندار پروگرام پیش کرتا ہے. حال ہی میں ایک جدید سائنس سینٹر کو 60 ملین ڈالر کی لاگت میں مکمل کیا گیا ہے اور 35 ملین ڈالر کی لاگت کے منصوبے پرکام جاری ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر سائنس اور دیگر شعبوں کی نئ عمارت تیار کی جا رہی ہے . کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں ہماری انڈر گریجویٹ ڈگری آپ کو آئی ٹی انڈسٹری میں مختلف قسم کی ملازمتوں  کے لئے تیار کرتی ہے، بشمول آئی ٹی مینجمنٹ، سافٹ ویئر کی تیاری اور سافٹ ویئر انجینئرنگ  ہم اپنے گریجویٹز پر فخر کر تے ہیں جو صنعت میں بہت کامیاب ہیں.

بفلو، نیویارک اور نیا گرا فالس کے قریب واقع فریڈونیا طالب علموں کو بہت سی سرگرمیاں پیش کرتا ہے جو کلاس روم کے اندر اور باہرآپ کو مصروف رکھیں گی. ہمارا قریبی شہر بفلو ایک بڑا شہر ہے جو خریداری، خوراک اور تفریح کے لۓ بہت سے مقامات پر مشتمل ہے۔. کیمپس سے تقریبا ایک گھنٹے بس کے سفر کے بعد آپ بفلو پہنچ سکتے ہیں جہاں ایک بڑی تعداد میں حلال کھانے کی دکانیں، ریستوراں اور مساجد واقع ہیں. کیمپس پر ایک کثیر ثقافتی مشترکہ کمرہ  ہے جسے نماز کے کمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے.

فریڈونیا کا کیمپس ایک خوبصورت پارک کی طرح لگتا ہے جس میں وہ تمام خدمات اور سہولیات موجود ہیں جو امریکہ میں کسی بڑے یونیورسٹی  میں ہوتی ہیں. ایک اچھی لائبریری، متعدد کمپیوٹر لیبارٹریاں اور تعلیمی معاون اہلکار اس بات کو یقینی بنا ئیں گے کہ آپ کی تعلیمی کاوش کامیابی سے ہمکنار ہو.

اگر آپ محفوظ، متنوع اور آرام دہ کیمپس تلاش کر رہے ہیں تو فریڈونیا آپ کے لئے ایک اچھی اور مناسب جگہ ہے. اگر آپ کلاس میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوئ نئ تخلیق کریں اور کیمپس میں لیڈ کریں تو فریڈونیا آپ کے لئے ہے. اطمینان رکھیں کہ آپ کا فریڈونیا کا تجربہ اتنا اچھا ہو گا جسے آپ زندگی بھر یاد رکھیں گے

ہم آپ کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اور فریڈونیا میں آپ کا استقبال کرنا چاہیں گے اگر آپ اپنی تعلیم  کے لئے فریڈونیا کا انتخاب کریں

نیک تمنائوں کے ساتھ

جنید زبیری، پی ایچ ڈی، پروفیسر کمپیوٹر سائنس (چانسلر ایوارڈ برائے تحقیق)

Zubairi@fredonia.edu

سید حیدر، پی ایچ ڈی، اسسٹنٹ پروفیسر

Haider@fredonia.edu

کمپیوٹر اور انفارمیشن سائنسز ڈیپارٹمنٹ

فریڈونیا

 

Take the next step

Request Info Visit Apply